انسٹاگرام صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی گئی

Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد: انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے لمبے کیپشنز کے اثرات کی وضاحت دے دی ہے۔

انسٹاگرام کونٹینٹ کریئیٹرز طویل عرصے سے اس سوال سے دوچار ہیں کہ کیا لمبے، جذباتی کیپشنز ان کی پوسٹس کی رسائی کو متاثر کرتے ہیں؟ یا پھر مختصر اور جامع الفاظ کا استعمال بہتر ثابت ہوتا ہے؟ خاص طور پر جب اے آئی کا رجحان عام ہو چکا ہے۔

انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سوال جواب کے ایک سیشن میں تمام شکوک و شبہات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ لمبے یا مختصر کیپشنز سے انسٹاگرام پوسٹس کی ریچ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

ایڈم موسیری نے کہا کہ جب سے اسنٹاگرام پر چیٹ جی پی جیسی اے آئی ٹیکنالوجی عام ہوئی ہے، لمبے کیپشنز کا استعمال کیا جاتا ہے، جن میں کار خریدنے کی ہدایات اور ٹیکنیکل ڈاکیومنٹس بھی شامل ہوتے تھے، جو شیئر کردہ پوسٹ سے بلکل مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کریئیٹرز کو لگتا ہے کہ وہ انسٹاگرام کے الگورتھم کو دھوکہ دے کر میمز کو کار شوقین افراد تک پہنچا سکتے ہیں یا صارفین کو زیادہ وقت پوسٹ پر روک کر ڈویل ٹائم بڑھایا جا سکتا ہے، یا پوسٹ کو انفارمیشنل ظاہر کر کے رینکنگ میں بہتری حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن ایسا بلکل نہیں ہوتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایشیا کپ، وسیم اکرم نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا
رانا ثنا اللہ کے گھر حملے کا کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا Next post رانا ثنا اللہ کے گھر حملے کا کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا