سی ڈی اے کا بڑا اعلان، اسلام آباد میں 30 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت

Read Time:1 Minute, 2 Second

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں اور سیاحوں کو بلا معاوضہ مفت انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی۔

سی ڈی اے کے مطابق میٹرو اور فیڈر بس اسٹیشنز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، جس کے بعد منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اس نیٹ ورک کو چلائے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی، جبکہ سی ڈی اے کی ٹیم تکنیکی معاونت فراہم کرے گی،

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کو پائیدار بنانے کے لیے ایک مارکیٹنگ اور ریونیو ماڈل بھی تیار کیا جائے گا، تاکہ حاصل ہونے والی آمدن سے نظام کو اپ گریڈ اور برقرار رکھا جا سکے۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے، جس سے شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں اور بہتر روابط اور آن لائن سروسز تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کرسٹیانو رونالڈو کا نیا عالمی ریکارڈ, چار کلبز کے لیے 100 سے زائد گول
Next post گوگل میپ نے ’آپ کے حالیہ مقامات‘ تک آسان رسائی کا آغاز کردیا