بین الاقوامی کانفرنس “علامہ اقبال اور محمد عاکف کے فکری اشتراکات” کا شاندار انعقاد – منیب اقبال اور ترک قونصل جنرل کی خصوصی شرکت

Read Time:2 Minute, 0 Second

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ کے زیرِ اہتمام، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترک مرکز ثقافت اور ادارہ زبان و ادبیات اردو کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان “علامہ اقبال اور محمد عاکف کے فکری اشتراکات” کا پہلا دن نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔ 23 اپریل 2025 کو منعقد ہونے والی اس علمی و ادبی تقریب میں ممتاز شخصیات، ماہرینِ ادب، طلبہ اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کی سعادت بالترتیب محمد عمر فاروق اور سیف علی نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد نعیم نے انجام دیے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت ترکیہ کے قونصل جنرل عزت مآب دورموش باش طوغ نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی پسر زادۂ اقبال جناب منیب اقبال تھے، جنہوں نے علامہ اقبال، پاک-ترکیہ دوستی، تحریک خلافت اور نظم “طلوع اسلام” کے تناظر میں مصطفیٰ کمال اتاترک سے اقبال کے تعلقات پر مدلل اور جذباتی خطاب کیا۔ ان کے شگفتہ انداز اور تاریخی واقعات نے شرکا کو محظوظ بھی کیا۔

ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور اس کانفرنس کو پاک-ترکیہ تعلقات کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

معروف ادیب و محقق ڈاکٹر سعادت سعید نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے برصغیر کے تاریخی پس منظر، استعمار کے اثرات، اور اقبال و عاکف کی فکری ہم آہنگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کی تقریر میں شامل منتخب شعری متون اور اقتباسات نے موضوع کو مزید واضح اور مؤثر بنایا۔

پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، ڈائریکٹر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال، اردو زبان اور پاکستانی ثقافت سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور کانفرنس کے منتظمین، بالخصوص ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ترک ثقافت اور محمد عاکف کی شاعری پر مبنی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے مہمانوں نے خاص دلچسپی سے دیکھا۔

اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد میں ڈاکٹر بصیرہ عنبرین بطور فوکل پرسن اور ڈاکٹر محمد نعیم بطور کوآرڈینیٹر نے کلیدی کردار ادا کیا، جب کہ اردو ڈیپارٹمنٹ کے تمام اساتذہ اور عملے نے شب و روز محنت سے اس کو کامیاب بنایا۔

افتتاحی سیشن کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔ کانفرنس کا دوسرا روز بھی مختلف علمی نشستوں اور تحقیقی مقالات سے بھرپور ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
Next post وزیراعظم کا دریائے سندھ پر نئی نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان