کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، 4 ایف سی اہلکار شہید ، 3 زخمی

Read Time:39 Second

کوئٹۃ: کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے مارگیٹ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں چار ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔

دھماکے کے بعد فورسز کسی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post وزیراعظم کا دریائے سندھ پر نئی نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان
Next post اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر 281 روپے کا ہو گیا