ایف جی پی اور مائیکروناکس کا موسمیاتی ہم آہنگی اور ڈیجیٹل جدت کے لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Read Time:1 Minute, 55 Second

اسلام آباد: ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موسمیاتی ہم آہنگی پر مبنی اقدامات کے حوالے سے فریڈم گیٹ پراسپرٹی (FGP) اور مائیکروناکس نے اپنے موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے قبل مارچ 2025 میں دونوں اداروں کے مابین ترقیاتی شعبے میں وسیع البنیاد اشتراک عمل کے لیے باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔ نئی مفاہمت کے تحت پہلے سے موجود معاہدے میں مزید عملی اقدامات کا اٖضافہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کو سماجی بہتری کے منصوبوں کیلئے مؤثر طور پر استعمال میں لایا جا سکے۔۔

دونوں اداروں کے مابین نئی مفاہمت کا مقصد ڈیجیٹل جدت کو بروئے کار لا کر موسمیاتی ہم آہنگی، اس جدت پر مبنی زرعی نظام اور کمیونٹی کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا شامل ہے۔ ایف جی پی کی کمیونٹی تک رسائی اور ترقیاتی شعبے میں مہارت اور مائیکروناکس کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو باہم ساتھ لے عملی اقدامات کو زیادہ پائیدار حل میں تبدیل کیا جائے گا۔

ایف جی پی نے کے سی ای او محمد انور نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو کمزور اور پسماندہ طبقات کی اہلیت اور مواقع میں اضافہ کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون ہمیں کمیونٹی کی سطح پر اقدامات کو ایسے ڈیجیٹل ٹولز میں ڈھالنے میں مدد دے گا جو ماحول اور روزگار کے چیلنجز کا عملی حل فراہم کریں گے۔

مائیکروناکس کے سی ای او اسد رفیع نے بھی اس اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان کا ادارہ پرعزم ہے کہ ایسے سمارٹ اور نئی ضروریات سے ہم آہنگ حل تیار کیے جائیں جو براہ راست کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایف جی پی کے ساتھ کام کرنے سے ہمارے اس عزم کو تقویت ملتی کہ ہمار ے اقدامات عمل طور پر لوگوں کیلے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر باہمی تعاون کے تحت مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا جن میں کسانوں کے لیے مصنوعی زہانت سے چلنے والے ٹولز، نوجوانوں اور خواتین کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمیونٹیز میں موسمیاتی ہم آہنگی کے بارے میں آگاہی کے پروگرام شامل ہیں۔ دونوں جانب سے اس ضمن میں قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اشتراک عمل میں اضافے پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، نئی قیمت کیا ہوگی؟
Next post ٹام کروز نے 600 ملین ڈالر کیسے کمائے؟ ہالی وڈ اسٹار کا انکشاف