چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

Read Time:42 Second

چلاس: چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر کریش ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، واقعے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://roshanpakistannews.com/sports/59103/ عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے Previous post عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے
Next post چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی