
اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی
Read Time:44 Second
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔
اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 6 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈینگی علامات میں تیز بخار، شدید سر درد، پٹھوں، جوڑوں کا درد، متلی، قے، آنکھوں کے پیچھے درد اور جلد پر دانے شامل ہیں، یہ علامات ظاہر ہوں تو مریض کو فوراً طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈینگی کا کوئی خاص علاج نہیں ہے لیکن پانی کی کمی سے بچاؤ اور علامات پر قابو پانے کیلئے مناسب آرام، غذا، اور طبی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
Average Rating