سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈ سے شاہانہ کھانے ، کروشیا کی سابق وزیر کو 7 ماہ قید

Read Time:52 Second

زاگرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانا کھانا مہنگا پڑ گیا۔

گبریئیلا زالچ  کو شاہانہ کھانے کے جرم میں 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ، یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس کے مطابق گبریئیلا 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں،  انہوں نے 9 مرتبہ کھانوں پر سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو خرچ کیے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے تھے ، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کرکے رقم واپس کر دی تھی۔

گبریئیلا زالچ اس سے قبل بھی بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ ہیں۔ انہیں پہلی بار 2021 میں گرفتار کیا گیا،جون میں بھی انہوں نے بدعنوانی کے ایک اور کیس میں اعتراف جرم کیا تھا، جس پر انہیں دو سال سزا سنائی گئی ، انہوں نے 2 لاکھ یورو بطور جزوی معاوضہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دریائے ستلج اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، جھنگ میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
Next post زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، روسی صدر