زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، روسی صدر

Read Time:55 Second

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہوں۔ اور اگر زیلنسکی ماسکو آنا چاہیں تو ملاقات ممکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے مخالف ہیں۔ اور ہم یوکرین کے علاقوں پر قبضے کے لیے نہیں بلکہ وہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔

اںہوں نے کہا کہ اگر زیلنسکی سے ملاقات مناسب طریقے سے پلان کی جائے تو میں ان سے ملنے کے لیے تیار ہوں۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ چین کا حالیہ دورہ مثبت اور نتیجہ خیز رہا۔ چین سمیت دنیا بھر مین توانائی کی طلب بڑھ رہی ہے۔ اور چین کے ساتھ کیے گئے معاہدے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیے گئے معاہدے چین کو عالمی منڈی میں مسابقتی فائدہ دیں گے۔ جبکہ ہم چین کو گیس کی محفوظ اور مستحکم فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ چین کو 100 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ گیس فراہم کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈ سے شاہانہ کھانے ، کروشیا کی سابق وزیر کو 7 ماہ قید
Next post پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ