خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Read Time:54 Second

پشاور: صبوبائی دارلحکومت پشاور، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جمعہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلہ باجوڑ، خیبر، مہمند اور مالاکنڈ کے علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے قریب زمین کے اندر بتایا جا رہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ گھروں اور دکانوں میں موجود افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام ادارے الرٹ ہیں اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، مقامی اسپتالوں کو بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظرالرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اورزلزلہ پیما مرکزشہریوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اورزلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post لاجواب سروس،پی آئی اے کی سینکڑوں پروازیں ایک یا دو مسافروں کے ساتھ روانہ