تین دن موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، بڑی پیشگوئی

Read Time:1 Minute, 54 Second

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے تین دن موسلا دھار بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بعد از دوپہر جنوب مشرقی، وسطی سندھ، شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل بروز اتوار سندھ، جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا دسواں اسپیل آج داخل ہوگا، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ میں شدید بارشوں کی توقع ہیں، موسلا دھار بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسلادھار بارشیں ہونے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم لاہور، اٹک، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، سیالکوٹ اور نارووال میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

گجرات میں بارشوں کے باعث مرکزی نالوں میں بریچنگ ہوئی، گجرات میں نالوں میں بریچنگ سے اربن فلڈنگ ہوئی، گجرات میں آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی، گجرات میں نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے شمالی حصہ میں بارش کا سلسلہ تھمنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی آئی،عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 9ستمبر تک ہلکی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی
Next post خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ مت کریں