ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی

Read Time:1 Minute, 2 Second

اسلام آباد: ملک میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، پشاور اوربنوں کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں پر بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔

اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2426 روپے 67 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، راولپنڈی میں 2400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 2267 روپے تک فروخت ہو رہاہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2230 روپے، فیصل آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے، ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے، بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے تک فروخت جاری ہے۔

سکھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2240 روپے، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 2300 روپے، کراچی اور حیدرآباد میں آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہو رہاہے، خضدار میں آٹے کا تھیلا 2200 روپے جبکہ کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں دستیاب ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتا دی
Next post تین دن موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، بڑی پیشگوئی