مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا ، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جا سکے گا

Read Time:47 Second

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا، یورپ ، آسٹریلیا اور شمالی امریکا کے علاوہ پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہو گا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہو گا، 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جا سکے گا، علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد رزلٹ کیساتھ ’کینسر‘ کی ویکسین تیار
Next post جاپان کے وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے انتخابات میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا