ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید کی سزا

Read Time:54 Second

سڈنی: آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو  زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی۔

 آسٹریلین خاتون ایرن پیٹرسن پر سال 2023 میں اپنے سابق شوہر کے 3 رشتے داروں  کو زہریلے مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے کا الزام تھا، مرنے والوں میں خاتون کے ساس سسر بھی شامل تھے۔

اس قتل نے پورے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس جرم میں خاتون پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس کے بعد رواں سال جولائی میں آسٹریلوی عدالت نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دیا تھا تاہم انہیں سزا آج سنائی گئی ہے۔

جیوری نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 50 سالہ خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی جس کی مدت کم از کم 33 سال ہوگی اور یہ سزا پوری کرنے کے بعد ہی وہ رہائی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر میں توجہ سے دیکھا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، بارشیں بھی غضب ڈھارہی ہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے: عظمیٰ بخاری
Next post سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ