سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگرد ہلاک

Read Time:1 Minute, 9 Second

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 کارروائیوں کے دوران 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کیں جن میں 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند،دتہ خیل اور بنوں میں کارروائیاں کیں،مہمند کے علاقے گلونو میں کارروائی کے دوران 14 خارجیوں کوماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں 4 خارجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک بھارتی اسپانسرڈ خارجی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفائے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاک بھارت میچ پر پابندی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Next post پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی