خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 15 خوارج ہلاک

Read Time:52 Second

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 8 خوارج مارے گئے۔ جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شہید ہو گئے۔ شہید لانس نائیک عثمان مہمند کا تعلق چارسدہ اور سپاہی عمران خان کا تعلق کرم سے تھا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشت گرد کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post فلسطینی صدر نے پہلگام حملے کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا، وزیر اعظم مودی کو خط میں بھارت سے یکجہتی کا اظہار
Next post پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی