
فلسطینی صدر نے پہلگام حملے کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا، وزیر اعظم مودی کو خط میں بھارت سے یکجہتی کا اظہار
Read Time:44 Second
غزہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 26 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے ایک “وحشیانہ عمل” قرار دیا۔صدر عباس نے اپنے خط میں لکھا: “ہم نے جموں و کشمیر کے علاقوں میں مجرمانہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ سیاحوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کی خبر افسوس کے ساتھ سنی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “ہم اس وحشیانہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور بھارت کے ساتھ اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”فلسطینی صدر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Average Rating