نیٹوممالک روس سے تیل خریدنا بند کر دیں، امریکی صدر

Read Time:1 Minute, 1 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں لگانے کا انحصار نیٹو ممالک کے فیصلوں پر ہے۔

انہوں نے ایک خط میں نیٹو اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل خریدنا نہایت افسوسناک اور حیران کن ہے کیونکہ اس سے مغربی ممالک کی مذاکراتی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ تمام نیٹو ممالک روسی تیل کی خریداری فوری طور پر بند کریں تاکہ ماسکو پر حقیقی دباؤ ڈالا جا سکے،اس کے ساتھ چین پر 50 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی تجویز بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام روس اور چین کے درمیان تعلقات کو کمزورکرے گا اورماسکو کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت سے محروم کرے گا۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر نیٹوممالک ان فیصلوں پرعمل کریں تو یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ’’اگر آپ وہی کریں جو میں کہتا ہوں تو امن قریب ہے، بصورت دیگرآپ میرا اورامریکا کا وقت ضائع کر رہے ہیں‘‘، ٹرمپ نے خبردارکیا۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں، اب فیصلہ نیٹو ممالک کو کرنا ہے کہ کیا وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post افغانستان کو واضح کردیا ہے خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں: وزیراعظم
Next post کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری