اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ، آج سے نئے سلسلے کا بھی آغاز

Read Time:1 Minute, 45 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، نارووال،گجرات اورگوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

چترال، دیر،کوہستان، باجوڑ، سوات، بٹگرام، پشاور، صوابی، مانسہرہ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی،کرم اور وزیرستان میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 15 ستمبر کی شام سے 19 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 سے 19 ستمبر تک دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آج رات سے 19 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، 16 اور 18 ستمبر کو بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post شکست پر شائقین کو رضوان اور بابر کی یاد ستانے لگی، جنگ تو ہم جیتے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
Next post اسرائیل کا تقاریر سے کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران