سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

Read Time:50 Second

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
Next post امریکا میں ٹک ٹاک سے پابندی کب ختم ہوگی؟صدر ٹرمپ نے بتادیا