امریکا میں ٹک ٹاک سے پابندی کب ختم ہوگی؟صدر ٹرمپ نے بتادیا

Read Time:1 Minute, 6 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں 16 دسمبر تک کا مزید اضافہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں چلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر ہماری ڈیل ہوگئی ہے، میں نے چین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور جمعہ کو چینی صدر سے اس کی باضابطہ تصدیق کروں گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیرِ غور معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار ایک سرمایہ کار کنسورشیم کو دیا جائے گا جس میں ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle)، پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک (Silver Lake) اور وینچر کیپیٹل فرم انڈریسن ہورووٹز (Andreessen Horowitz) شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں اپنے آپریشن فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ٹک ٹاک پر اب تک پابندی کی ڈیڈ لائن میں چار بار اضافہ کیا جاچکا ہے، جبکہ تازہ توسیع کے بعد نئی تاریخ 16 دسمبر 2025 تک بڑھادی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
Next post اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی