
مصر کے میوزیم سے تین ہزار سال پرانا سونے کا بریسلیٹ غائب
اسلام آباد: مصر کے میوزیم سے تین ہزار سال پرانا سونے کا بریسلیٹ غائب ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے مصری عجائب گھر کی لیبارٹری سے تین ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب ہوگیا ہے۔
سونے کا کڑا مصر کے 21ویں سلطنت 945-1070 قبل مسیح کے فرعون امینیمپ کے دور کا ہے۔
وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ کڑے کو آخری بار کب دیکھا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں انوینٹری کی جانچ کے دوران نقصان کا پتا چلا ہے۔
وزارت نوادرات کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تمام مصری ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ملک بھر میں زمینی سرحدی گزرگاہوں پر یونٹوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریر اسکوائر کے مصری عجائب گھر میں 170,000 سے زیادہ نوادرات رکھے گئے ہیں، جن میں بادشاہ امینی موپ کا مشہور سونے کا فنیری ماسک بھی شامل ہے۔
یہ گمشدگی یکم نومبر کو طویل عرصے سے انتظار کیے جانے والے عظیم الشان مصری عجائب گھر کے افتتاح سے چند ہفتے قبل ہوئی ہے۔
Average Rating