تیرہ سالہ لڑکا جہاز کے پہیوں میں چھپ کر افغانستان سے دہلی پہنچ گیا

Read Time:1 Minute, 7 Second

کابل: لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔

لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہاں آکسیجن نہیں ہوتی اور بلندی پر زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے لڑکا زندہ بچ گیا۔ بعد ازاں اُسے اُسی ایئرلائن کی پرواز سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

ایئرلائن کی ٹیم نے معائنے کے دوران لینڈنگ گیئر میں ایک سرخ اسپیکر بھی دریافت کیا جو ممکنہ طور پر لڑکے کا ذاتی سامان تھا۔ حکام نے طیارے کی مکمل جانچ کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عالمی معیشت کمزور یا مضبوط؟ ماہرین کی متضاد پیش گوئیاں
Next post ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر، خلیج تعاون کونسل کا اہم فیصلہ