ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر، خلیج تعاون کونسل کا اہم فیصلہ

Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں، خلیج تعاون کونسل نے اہم فیصلہ کر لیا۔

خلیج تعاون کونسل نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ وہ شنجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، اب جی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس ویزے کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

جی سی سی سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی، اس ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔

اس سے ویزے سے جہاں ان چھ خلیجی ممالک کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا وہیں یہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی، وہ ہر ملک کا الگ الگ ویزا لینے کی بجائے ایک ہی ویزے پر چھ ممالک کا سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی۔

اس ویزے کی مدت 30 سے 90 دن تک ہونے کا امکان ہے جس سے سیاحت، کاروبار، ثقافت و تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس اقدام سے خطے کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تیرہ سالہ لڑکا جہاز کے پہیوں میں چھپ کر افغانستان سے دہلی پہنچ گیا
Next post نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ابرار احمد ٹاپ پوزیشن کے قریب، صاحبزادہ فرحان کی بھی ترقی