ٹائی ٹینک حادثے میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کا خط 11 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

Read Time:48 Second

اسلام آباد: مشہور زمانہ ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا لکھا گیا خط 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوگیا۔

برطانیہ میں ہوئے آکشن میں ٹائی ٹینک کے مسافر کرنل آرچی بالڈ گریسی  (Colonel Archibald Gracie) کا خط متوقع رقم 60 ہزار پاؤنڈ سے 5 گنا زیادہ 3 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ 

جہاز کے زندہ بچ جانے والے مسافر کرنل گریسی جہاز کے فرسٹ کلاس مسافر تھے اور انہوں  نے ٹائی ٹینک ڈوبنے سے 5 روز پہلے 10 اپریل 1912 کو یہ خط اپنے عزیز کو لکھا جو 12 اپریل 1912 کو لندن پہنچا۔

اس خط میں انہوں نے ٹائی ٹینک کے بارے میں لکھا کہ یہ ایک اچھا جہاز ہے لیکن میں اپنا سفر مکمل ہونے کے بعد ہی اس کے حوالے سے کوئی رائے دے سکوں گا۔

ٹائی ٹینک جہاز 15 اپریل 1912 میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 15 سو سے زائد مسافر ہلاک ہوئے تھے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما
Next post ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی