
علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور صبح 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی۔ یہ ملاقات دو گھنٹے کے دورانیے پر محیط تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین نے عمران خان کو خیبر پختونخوا کی گورننس سے متعلق مسائل اور صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو پارٹی پالیسیوں، عوامی ریلیف کے اقدامات اور تنظیمی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، علی امین کے خلاف آڈیو لیک کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
Average Rating