سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Read Time:50 Second

اسلام آباد: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کے نرخ پہلی بار چار لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے۔

آج بھی سونے نرخ میں 3 ہزار 178 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، غریب تو غریب اب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی سونا باہر ہوتا جا رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج مزید بڑھنے سے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 2725 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 37 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 3 ہزار 855 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے بعد 100 ایرانی شہری امریکا بدر
Next post واٹس ایپ کا نیا فیچر، میٹا اے آئی سے پوچھیں، فوری جواب اور خلاصہ ممکن