عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، اسپارکو نے نئے چاند بارے پیشگوئی بھی کر دی

Read Time:52 Second

اسلام آباد: اسپارکو نے ذی القعدہ کے چاند بارے پیشگوئی کر دی ہے، آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

اسپارکو نے کہا ہے کہ ذی القعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش رات بارہ بج کر 31 منٹ پر ہو گئی ہے، آج غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

اسپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، آج ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

اگر چاند آج نظر آتا ہے تو شوال 29 دن کا ہو گا اور ذی القعدہ اگر 30 یوم کا ہوا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کی توقع ہے اگر ذی القعدہ بھی 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو عید چھ جون کو ہو سکتی ہے۔

ذی القعدہ کا چاند اگر آج نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی پھر 7 جون یا پھر 8 جون کو ہو سکتی ہے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post روسی صدر نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
Next post بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا