مودی حکومت نے سکھ گلوکارہ کے پاکستان کی محبت میں گائے ہوئے گانے پر پابندی لگا دی

Read Time:1 Minute, 15 Second

اسلام آباد: پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر حالیہ دنوں میں بھارتی حکومت نے سکھ گلوکارہ زارا گِل کے ایک گانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس میں پاکستان کی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ سکھ گلوکارہ کے گانے ’’اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘‘ نے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

زارا گِل کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے، اوران کا یہ گانا ’’اسیں مردہ باد نئیں کہہ سکدے بھل کے وی پاکستان نوں‘‘، نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔

گانے میں پاکستان سے محبت کو بابا گرونانک کی تعلیمات سے جوڑا گیا ہے، گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔

اس پر مودی سرکار چراغ پا ہوگئی اور مشرقی پنجاب میں اس گانے کی اشاعت و نشریات پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق یہ گانا یوٹیوب پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور محبت کا پیغام قرار دے رہے ہیں۔

اس پابندی کو انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی ہم آہنگی کے خلاف ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فالس فلیگ آپریشنز، میڈیا پروپیگنڈا اور مذہبی شدت پسندی کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جبکہ عوامی سطح پر ایسے اقدامات کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 400روپے کی کمی
Next post جیسے جیسے وقت گزر رہاہےحملے کے خطرات بڑھ رہےہیں ، خواجہ آصف