پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے: پی ٹی آئی

Read Time:57 Second

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سیاسی اور  کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، اس نازک وقت بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ملک و قوم سے دشمنی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کرتی ہےتاکہ قوم سرحدوں کےدفاع میں متحد ہوسکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کو پیغام ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ کی سوشل میڈیا پر گونج
Next post اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا