بھارتی وزیراعظم مودی نے تمام حدیں پار کرلیں، جعفر ایکسپریس حملے جیسا ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، مشعال ملک

Read Time:1 Minute, 5 Second

اسلام آباد: حریت رہنما کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے مودی نے تمام حدیں پارکرلیں ہیں، جعفرایکسپریس جیسا ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت تشویشناک ہیں، کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، فوری پابندی لگانی چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ نہتےکشمیریوں کےہرگھرسے روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں، حریت قیادت کوزبردستی اورغیرقانونی طریقے سے جیلوں میں ڈالاجارہا ہے، مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی داستانیں رقم کررہی ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، جعفر ایکسپریس حملےجیساایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نےتمام حدیں پار کرلی ہیں، بھارت کی جانب سےآبی جارحیت غیرقانونی ہے، آزاد کشمیر کو وار کونسل قرار دیا جائے۔

کشمیری رہنما نے کہا کہ بھارت کی جعلی آپریشن کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنےکی کوششیں ناکام ہوگئی، عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، بنگلہ دیش نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post چین نے دن کے وقت چاند پر لیزر شعاع بھیج کر خلائی تحقیق میں نئی تاریخ رقم کر دی
Next post پاکستان کے خلاف سازش میں ناکامی؟ بھارت نے اپنا آئی ایم ایف ڈائریکٹر فارغ کردیا