سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

Read Time:46 Second

کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں ہفتے کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

حیدرآباد، جام شورو اور ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہفتے کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ 

اس کے علاوہ حیدر آباد میں مکان کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جکہ 10 افراد زخمی ہوگئے، ٹھٹھہ میں شادی کی تقریب میں لگے شامیانے اور کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان، میانوالی، لودھراں اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post غزہ پر اسرائیلی حملے تیز کرنے کی تیاری، ہزاروں صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور
Next post دنیا کے امیر ترین شخص نے ڈالر کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا