پہلگام حملے پر جواب دینا میرا فرض ، جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور ہوگا،  راج ناتھ سنگھ کی دھمکی

Read Time:57 Second

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ  پہلگام واقعے  کے بعد جوابی کارروائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس حملے میں مارے جانے والے 26 افراد کے حوالے سے کہا کہ بھارت ایسے حملوں کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق راج ناتھ سنگھ دہلی میں منعقدہ “سنسکرتی جاگرن مہوتسو” سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے طرزِ عمل سے عوام بخوبی واقف ہیں، اور ان کی قیادت میں عوام کی خواہشات ضرور پوری ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طاقت صرف مسلح افواج میں نہیں بلکہ اس کی ثقافت اور روحانیت میں بھی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی میدانِ جنگ میں ملک کی جسمانی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جبکہ ہمارے سنت اور رشی زندگی کے میدان میں روحانی اقدار کی حفاظت کرتے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے، اور بھارت کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ٹرمپ رواں ماہ سعودی عرب میں کس سے ملنے والے ہیں؟
ایک گہرا تعلق :چین پاکستان اقتصادی راہداری Next post ایک گہرا تعلق :چین پاکستان اقتصادی راہداری