پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Read Time:52 Second

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچز کی منسوخی کا فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواجِ پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی شہداء کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔

ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کرکٹ کو باوقار توقف دینا ضروری ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔

پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی
Next post پاکستان نے رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے