بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لئے نیا پلان تشکیل دے دیا گیا

Read Time:58 Second

اسلام آباد: ریلویز پولیس نے بلوچستان میں چلنے والے ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لئے نیا پلان تشکیل دے دیا۔

آئی جی ریلویز رائے محمد طاہر نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی نفری کی تعداد دو گنا بڑھا کر 40 اہلکار کر دی گئی ہے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائر لیس سسٹم کو اپ گریڈ کرکے بلا تعطل کمیونیکیشن کا نظام بھی فعال کر دیا گیا۔

آئی جی ریلویز رائے محمد طاہر سبی اور مچھ ریلوے اسٹیشنوں کی باؤنڈری وال تعمیر کی جائے گی، برجیاں بنا کر سنائپر تعینات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام سائبر سیکورٹی پر دوروزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی،بائیس ریسرچ پیپرز پڑھے گئے، سائبر سیکیورٹی اداروں نے نمائش بھی لگائی

نئے سسٹم سے کسی بھی ناگہانی ریلویز پولیس کا کمیونیکیشن سسٹم بہتر طور پر کام کرے گا، سیکیورٹی کے پیش نظر 5 بلٹ پروف بوگیوں کی تیاری بھی جاری ہے۔

بلٹ پروف بوگی پر لانگ رینج رائفل، نائٹ ویژن سیکیورٹی آلات لگائے جائیں گے، بلوچستان میں سیکیورٹی نفری کمی پوری کرنے کے لئے 150 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ادھیڑ عمر خواتین نے ماں بننے میں نوجوان لڑکیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Next post بغیر کسی ڈش موبائل فون سے اسٹارلنک کا سٹیلائیٹ انٹرنیٹ استعمال کرنا ممکن ہوگیا