لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز

لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز

Read Time:2 Minute, 39 Second

اسلام آباد میں دو روزہ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عدلیہ کی نمائندہ، بین الاقوامی مندوبین اور ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سمٹ کے مختلف سیشنز میں معلوماتی، تنقیدی اور تعمیری گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ “لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سمٹ میں مختلف اہم موضوعات پر سیر حاصل سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات، نجکاری اور ملکی ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔ سمٹ میں وفاقی وزراء احسن اقبال، شزہ فاطمہ، مصدق ملک، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جسٹس عائشہ ملک سمیت بین الاقوامی مندوبین اور ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر سرمایہ کاری اظفر احسن نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایف ڈی آئی کے لیے موجودہ سرمایہ کاروں پر توجہ دی جائے، اور چین، سعودی عرب، قطر، عمان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں، اور اگر ہم دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ترقی کے لیے تسلسل ضروری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی کا بڑا مسئلہ ہے، لیکن حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن قائم کرنے میں مصروف ہے۔

نجکاری پر بات کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ حکومت کو کاروبار سے نکلنا ہوگا، کیونکہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ ہمیں ایسا معاشی ماڈل چاہیے جس میں حکومت کاروبار سے نکل کر نجکاری کی طرف بڑھے۔
سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ثالثی اور تنازعات کے حل کے متبادل طریقے کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں شکایات کے حل کے لیے سیلز قائم کرنے کی ضرورت ہے جو ابھی تک سست روی سے کام کر رہی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں قدرتی ماحول کو دوبارہ اپنانا اور بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچپن، رنگ، خوشیاں، پھول اور موسیقی واپس لانی ہوگی۔

کے الیکٹرک کی چیف ڈسٹری بیوشن اور مارکوم آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ پانی اور توانائی کی بچت کے اقدامات صرف اس صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں جب لوگوں کو اس کی اہمیت کا احساس ہو۔

سمٹ کے پہلے روز مختلف موضوعات پر چھ سیر حاصل سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 سے زائد ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔

.سمٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ “لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” کل بھی جاری رہے گا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

2 thoughts on “لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا آغاز — ملکی ترقی، آئی ٹی، ماحولیاتی تبدیلی، عدالتی اصلاحات اور نجکاری پر توجہ مرکوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جوبائیڈن کا ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید: نئی انتظامیہ نے کم وقت میں ناقابل یقین نقصان پہنچایا
Next post پاکستان کا ایران سے بارٹر پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ، 1200 ایرانی ٹرک سرحد پر پھنس گئے