ملک بھر میں گرمی کی شدت مزید تین دن برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Read Time:42 Second

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقراررہے گی ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41 ، لاہور  45 ،ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46 ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار میں مضمون
Next post دنیا کا جدید ترین امریکی ایف 35 جنگی طیارہ یمنی میزائلوں سے بال بال بچ گیا، امریکہ میں گھبراہٹ