چینی خلائی اسٹیشن پر پراسرار جراثیم کی موجودگی نے ہلچل مچا دی

Read Time:1 Minute, 47 Second

اسلام آباد: چینی سائنسدانوں نے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر بیکٹیریا کی ایک نئی اور پراسرار قسم دریافت کی ہے جس نے ہلچل مچا دی۔

انٹرنیشنل جرنل آف سسٹیمیٹک اینڈ ایوولوشنری مائیکرو بایولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس جراثیم کا نام نیالیا تیانگوجینسس (Niallia tiangongensis) رکھا گیا ہے۔ یہ نمونے شینژو 15 مشن کے دوران خلائی اسٹیشن کی سطح سے جمع کیے گئے تھے، جو جون 2023 میں زمین پر واپس آیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تین ماڈیولز پر مشتمل تیانگونگ خلائی اسٹیشن، جو زمین کے نچلے مدار میں گردش کر رہا ہے، پر بیکٹیریا کی کوئی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیکٹیریا ایک ہوائی، جراثیم پیدا کرنے والا، اور چھڑی کی شکل والا خردنامیہ (rod-shaped bacterium) ہے۔

تحقیق کے مطابق نیالیا تیانگوجینسس زمینی بیکٹیریا نیالیا سرکیولنس سے مشابہت رکھتا ہے، لیکن اس میں کئی ایسے جینیاتی تغیرات (mutations) پائے گئے ہیں جو خلا میں زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ “طویل مدتی خلائی مشنز کے دوران مائیکروبز کی خصوصیات کو سمجھنا خلانوردوں کی صحت اور خلائی اسٹیشن کی کارکردگی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اس بیکٹیریا میں جِلیٹن کو توڑنے (gelatine hydrolysis) کی منفرد صلاحیت پائی گئی ہے، جو کم غذائی وسائل والے ماحول میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس نئے مائیکروب میں دو اہم پروٹینز کی ساخت اور فنکشن میں بھی نمایاں فرق پایا گیا، جو biofilm formation، oxidative stress response اور ریڈی ایشن سے متاثرہ خلیوں کی مرمت جیسے عمل کو مؤثر بنا سکتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان تغیرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیکٹیریا خلاء کے انتہائی ماحول میں زندہ رہنے کے لیے مخصوص موافقتی نظام (adaptations) تیار کر چکا ہے۔

ابھی یہ طے نہیں ہو پایا کہ یہ نیا بیکٹیریا تیانگونگ پر موجود خلانوردوں کے لیے کوئی خطرہ پیدا کر سکتا ہے یا نہیں۔ تاہم، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی اسٹیشنوں پر کس قسم کے بیکٹیریا زندہ رہتے ہیں، اس کا مطالعہ خلا میں آلودگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ضروری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دس روپے ماہانہ پر انٹرن شپ؟ کمپنی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا
Next post یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری