خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا ، یتیموں ، بیوائوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے

Read Time:42 Second

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔

سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوائیں  سہارا کارڈ سے مستفید ہوں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post زمین سے سونا لیک ہونے لگا، سائنسدان چکرا گئے
Next post بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی سے متعلق فیصلہ برقرار