
زمین سے سونا لیک ہونے لگا، سائنسدان چکرا گئے
اسلام آباد: ایک حیران کن سائنسی تحقیق نے دنیا کو چونکا دیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے گہرے کور سے سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں سطح زمین تک لیک ہو رہی ہیں۔ جرمن یونیورسٹی ”گوٹنگن“ کے سائنسدانوں نے ہوائی کے آتش فشانی پتھروں پر جدید آاسوٹوپک تجزیاتی تکنیکوں کے ذریعے یہ دریافت کی ہے۔
تحقیق کے مطابق زمین کی 99.99 فیصد سے زیادہ قیمتی دھاتیں جیسے کہ سونا اور روٹینیئم زمین کے مرکزی دھاتی کور میں 3,000 کلومیٹر گہری چٹانوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور زمین کی تشکیل کے وقت سے وہیں قید تھیں۔ تاہم حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کا کور مکمل طور پر الگ تھلگ نہیں بلکہ اس سے مواد آتش فشانی عمل کے ذریعے سطح تک آ رہا ہے۔
گوٹنگن یونیورسٹی کے جیوکیمسٹ نیلس میسلنگ نے کہا، ’جب پہلے نتائج سامنے آئے تو ہمیں محسوس ہوا کہ واقعی ہم نے ”سونا“ تلاش کر لیا! ہمارے ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ زمین کے کور سے سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں مینٹل میں لیک ہو رہی ہیں۔‘
اس تحقیق میں روٹینیئم کے ایک خاص آئسوٹوپ کی مقدار غیرمعمولی طور پر زیادہ پائی گئی جو کہ عام طور پر زمین کے کور میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہوائی کے جزیرے جیسے مقامات پر جو لاوا سطح پر آتا ہے وہ زمین کے نہایت گہرے حصے، یعنی کورمینٹل کی سرحد سے آ رہا ہے۔
مطالعے کے شریک مصنف پروفیسر ماتھیاس ولبولڈ نے بتایا، ’ہماری دریافت نے نہ صرف یہ ثابت کیا کہ زمین کا کور مکمل طور پر الگ نہیں بلکہ ہم یہ بھی دکھا سکتے ہیں کہ کورمینٹل بارڈر سے کئی سو کوڈریلن میٹرک ٹن انتہائی گرم مواد سطح تک پہنچتا ہے جو ہوائی جیسے سمندری جزائر کی تشکیل کرتا ہے۔‘
تحقیق سے یہ بھی عندیہ ملا ہے کہ دنیا میں موجود سونے اور قیمتی دھاتوں کا کچھ حصہ زمین کے کور سے آیا ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ کور سے لیک ہونے کا یہ عمل زمین کی تاریخ میں ہمیشہ سے جاری رہا ہے یا حالیہ تبدیلی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق زمین کی اندرونی حرکات کو سمجھنے کے لیے ایک نیا زاویہ فراہم کرتی ہے اور مستقبل میں کور اور مینٹل کے باہمی تعلق پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے۔
More Stories
آتش فشاں کب پھٹے گا؟ سائنسدانوں نے پیشگوئی ممکن بنا دی
اسلام آباد: سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں! ایک نئی...
شمسی طوفانوں سے اسٹار لنک سیٹلائٹ کی عمر میں کمی: ناسا کی تحقیق نے انکشاف کر دیا
واشنگٹن: ناسا کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شمسی طوفان زمین کے مدار میں گردش کرنے والے...
عظیم الجثہ بلیک ہول 20 سال بعد نیند سے جاگ اٹھا، ماہرین فلکیات میں ہلچل
اسلام آباد: سائنس دانوں نے ایک ایسا شاندار فلکیاتی واقعہ ریکارڈ کیا ہے جو پہلے کبھی براہِ راست نہیں دیکھا...
اٹھارہ کروڑ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری، گوگل، فیس بک اور ایپل کے صارفین متاثر
اسلام آباد: عالمی سطح پر ایک بڑے ڈیٹا لیک اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں 18 کروڑ سے زائد...
مصنوعی ذہانت سے لیس بنا پائلٹ کا فائٹر جیٹ: امریکہ نے اپنی فضائیہ کا مہلک ہتھیار متعارف کرا دیا
واشنگٹن: امریکہ نے اپنی اب تک کی سب سے جدید عسکری ٹیکنالوجی میں سے ایک ”فیوری“ کی رونمائی کر دی...
بند آنکھوں اور اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت دینے والے لینس تیار
اسلام آباد: جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر دیکھنے کی...
Average Rating