
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ نے بتایا کے ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف سیلاب بلکہ دیگر ماحولیاتی خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں۔
ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، وسطی اور شمالی پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مہر صاحبزاد کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے، شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے اورگلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں، جو شمالی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔
پریس بریفنگ میں خبردار کیا گیا کہ ان موسمی اثرات کے نتیجے میں زرعی پیداوار، پھلوں کی فصلوں اور بجلی کی ترسیل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
More Stories
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان...
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی...
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا...
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اسلام آباد: عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں...
پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے...
بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے دھمکی آمیز پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کا...
Average Rating