
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کو بند کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلاک ورک ویزا کوٹہ پر جون 2025 تک کے لیے پابندی رہے گی ، حج سیزن کے بعد پابندی میں نرمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا ، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت کی جانب سے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر مسافروں کی نقل و حرکت کو مؤثر طور پر منظم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔
More Stories
نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 151 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
ابوجا: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک اور...
آگ سے نہ کھیلو، چین کا امریکا کو سخت انتباہ
بیجنگ: چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے...
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف
نیودہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا...
چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ
ہانگ کانگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے...
یوکرینی ایف 16 مار گرانے والے روسی فوجیوں پر لاکھوں ڈالر نچھاور
ماسکو: روسی کمپنی“فورس“ نے یوکرین میں امریکی ساختہ ایف-16 جنگی طیارہ مار گرانے پر 12 روسی فوجیوں کو تقریباً 2...
پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ میڈیا...
Average Rating