پیپرا کا مشاورتی اجلاس، نئے پبلک پروکیورمنٹ قوانین 2025 کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز

Read Time:2 Minute, 18 Second

اسلام آباد: پاکستان کی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کا مقصد پبلک پروکیورمنٹ رولز 2025 کے مسودے پر مفید آراء اور سفارشات حاصل کرنا تھا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سپلائرز، وینڈرز اور تجارتی تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کی صدارت پیپرا کے منیجنگ ڈائریکٹر، حسنات احمد قریشی نے کی، جبکہ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکچر اینڈ ٹاؤن پلانرز، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اسلام آباد ویمن چیمبر، اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھے۔ پیپرا کے سینئر افسران بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیپراحسنات احمد قریشی نے نئے قواعد و ضوابط کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قوانین میں حکومتی اداروں میں پروکیورمنٹ سیلز کا قیام، تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن، شکایات کے ازالے کے نظام، پروکیورمنٹ کے طریقہ کار میں جدت، مربوط معاہداتی نظم، اور نیشنل بلیک لسٹنگ سسٹم جیسے اصلاحات شامل ہیں تاکہ شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری خریداری میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے عین مطابق ای۔پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم یعنی ای پیڈزمکمل طور پر وفاقی اداروں اور پنجاب، سندھ، اور خیبرپختونخوا کے حکومتی اداروں میں نافذ ہو چکا ہے، جو 10 ہزار سے زائدسرکاری اداروں اور 30 ہزار سے زائد رجسٹرڈ سپلائرز کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ یہ نظام منصوبہ بندی سے لے کر ادائیگی تک کی تمام پروکیورمنٹ سرگرمیوں کو خودکار بناتا ہے، جس سے انسانی مداخلت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

حسنات قریشی نے کہا کہ اگر کسی نظام میں دیانتداری نہ ہو تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی، انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ای پیڈز کی مکمل سیکیورٹی آڈٹ کے بعد اسے محفوظ اور قواعد و ضوابط کے عین مطابق قرار دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ پپیرا نے عوامی شعبے کے ماہرین، سپلائرز اور وینڈرز کی تربیت کے لیے جامع پروگرام شروع کیا ہے تاکہ سرکاری خریداریوں میں غلطی کے احتمال میں کمی اور صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو سکے، انہوں نے شرکاء کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے بولی جائزے کے اصول، ای پروکیورمنٹ کے نظام، اس کے نفاذ میں درپیش چیلنجز، اور دیگر اہم امور پر قیمتی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے قواعد عوامی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے مفادات کا بھی تحفظ کریں۔

ایم ڈی پیپرا نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز تحریری صورت میں جمع کروائیں تاکہ انہیں پبلک پروکیورمنٹ رولز 2025 کے حتمی مسودے میں شامل کیا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
Next post فیصل بینک کو جی آئی ایف اے 2025 میں جدت اور بہترین کارکردگی پر اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا