
فیصل بینک کو جی آئی ایف اے 2025 میں جدت اور بہترین کارکردگی پر اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا
اسلام آباد: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر کے زیراہتمام گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز (جی آئی ایف اے) 2025ء میں چار اعزازات اپنے نام کیے۔ بینک کو سال کا بیسٹ اسلامی سیونگز اکاؤنٹ (اَمل ویمن اکاؤنٹ)، بیسٹ اسلامک فنانشل انکلوژن انیشیٹیو (خوشحال کسان اکاؤنٹ)، اسلامک ڈیبٹ کارڈ آف دی ایئر (نور ڈیبٹ کارڈ) اور بیسٹ جنریشن اے آئی انیشیٹیو (آئی فیصل) کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات اسلامی فنانس کے شعبے میں جدت، شمولیت اور اعلیٰ کارکردگی کے فروغ کے لیے بینک قیادت اور اس کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
فیصل بینک شریعہ کمپلائنٹ اسلامی بینکاری سلوشنز کی فراہمی میں سرفہرست ہے۔ جو مختلف صارفین کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرتے ہیں۔ بینک کی خواتین کے لیے متعارف کردہ پیشکش ‘اَمل’ نے 50,000 سے زائد خواتین کو قابلِ رسائی سیونگز، مفت تکافل اور بنیادی صحت و فلاحی خدمات فراہم کرکے خواتین پر مرکوز بینکاری کا نیا معیار قائم کیا ہے۔ اسی طرح خوشحال کسان اکاؤنٹ دیہی ترقی کے لیے موزوں زرعی مالیاتی سہولتیں اور ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرتا ہے۔ نور ڈیبٹ کارڈز اخلاقی بنیادوں پر قائم عالمی سطح پر قابلِ قبول ادائیگی کے حل پیش کرتے ہیں، جبکہ آئی فیصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے صارف کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا، ”یہ اعزازات ہمارے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ یہ ہماری اس اسٹریٹجک کاوش کا اعتراف ہے جو جدت، صارفین سے وابستگی اور اسلامی بینکاری میں نئے معیارات قائم کرنے کے جذبے سے بھرپور ہے۔ ہم ایک بامعنی تبدیلی کو ممکن بنانے، شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز کی فراہمی اور زیادہ جامع مالی مستقبل لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔“
شعبے اور صنعتی بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل جیوری کے پینل نے سخت جانچ پڑتال کے بعد فیصل بینک کو یہ اعزازات دیے۔ یہ کامیابی فیصل بینک کی اسلامی بینکاری میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم بناتی ہے۔ بینک نہ صرف شریعہ کمپلائنٹ جدید مصنوعات فراہم کر رہا ہے بلکہ ایک جامع، صارف مرکوز نظام کو فروغ دے رہا ہے جو اخلاقی اقدار، سماجی ذمہ داری اور ترقی پسند مالیاتی خدمات کو فروغ دے رہا ہے۔

More Stories
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ...
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد...
پمپس پر چوری روکنے کیلئے پٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا اقدام اٹھا...
پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان
لاس ویگاس: پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اورامریکا کی پیروی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک...
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر...
گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
اسلام آباد: آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ نجی اخبار سے...
Average Rating