کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Read Time:52 Second

کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملیر، شاہ لطیف، بھینس کالونی اور قائدآباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکزکراچی کے علاقے قائد آباد کےقریب تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے سطح زمین کے نسبتاً کم گہرائی میں پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے ان کا اثر زیادہ محسوس ہوا۔ تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ زلزلہ اتنا زیادہ نہیں کہ کسی نقصان کا خطرہ ہو، فالٹ لائن ایکٹیو ہونے کی وجہ سے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جارہانہ آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Next post عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کا بڑا اقدام