
اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے: مشعال ملک
اسلام آباد: حریت رہنما مشعال حسین ملک نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتی، اس سے صرف تباہی، دکھ اور عدم استحکام جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور طاقتور ممالک فوری مداخلت کریں اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے جو پائیدار امن کی طرف لے جا سکتا ہے۔ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔
“امن خواب نہیں، وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے،” مشعال ملک نے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جارحیت بند نہیں کی جاتی، حقیقی امن کا قیام ممکن نہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امن نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی استحکام کے لیے ضروری ہے، اور اس کے لیے انصاف، انسانی حقوق کا تحفظ اور مؤثر عالمی کردار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
Average Rating