اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران

Read Time:45 Second

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے،میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جن میں اسرائیلی فوجی اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

ایران کی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں، یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے ایران اور فلسطینیوں پر بم برسائے جاتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، جلد ہی خیبر میزائل بھی داغے جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے: مشعال ملک
Next post ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی