ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Read Time:53 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران
Next post پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان