نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

Read Time:44 Second

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

مریم نواز نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ نفرت انگیز تقریر معاشرے میں تقسیم ، انتشار اور تشدد کو جنم دیتی ہے، یہ کسی ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے، مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے، یہ نفرت کی روش امن عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے، کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے
Next post ایران-اسرائیل جنگ: صف بندی تیز، عالمی طاقتوں نے مورچے سنبھالنے شروع کردئیے، کون کس کے ساتھ کھڑا ہے؟