پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، شکیل محمد خان صافی

Read Time:2 Minute, 6 Second

فغان مہاجرین کے کمشنر خیبرپختونخوا کا فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے دفتر کے دورے کے موقع پر باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد: کمشنر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا شکیل محمد خان صافی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مساٗل کے حل کیلئے مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے۔ اس امر کا ااظہار انہوں فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد انور نے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ ملاقات کے دوران FGP کی بورڈ ممبر عروج رضا صیامی، ٹیم کے دیگر اہم ارکان فرحان جاوید، شفقت عزیز اور سارمین فاطمہ بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام برائے چیمبرز، تجارتی تنظیمات پاکستان و اوورسیز کے چیئرمین کے فوکل پرسن مجیب عالم طورو بھی موجود تھے۔

کمشنر شکیل محمد خان صافی نے خاص طور پر افغان مہاجرین، بالخصوص نوجوانوں، کے لیے ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ فنی و تکنیکی تربیتی پروگراموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ افغان نوجوان ایسے ہنر حاصل کر سکیں جو انہیں باوقار روزگار اور معاشی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین خیبرپختونخوا اور FGP اس ضمن میں مشترکہ عملی اقدامات کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ایف جی پی کے سی اع اومحمد انور نے قبل ازیں مہمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ FGP کمزور طبقات، خاص طور پر مہاجرین کے لیے، جامع معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ایسے ہنر مندی کے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا جو مارکیٹ کی اصل طلب کے مطابق ہوں تاکہ ان کے ذریعے مہاجرین کے لیے پائیدار روزگار کے امکانات پیدا کیے جا سکیں۔

شرکاء نے باہمی تعاون کے دیگر امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، مائیکرو فنانس تک رسائی، اور مہاجر خواتین کی معاشی خود مختاری شامل تھیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغان مہاجرین کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا نہ صرف ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے بلکہ میزبان علاقوں میں سماجی ہم آہنگی اور معاشی استحکام کے فروغ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔شکیل محمد خان صافی نے ترقیاتی امور پر سے متعلق اقدامات کے حوالے سے FGP کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ افغان مہاجر آبادی کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے دونوں اداروں کے درمیان بامعنی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایس اینڈ پی گلوبل کاپاکستان میں 20 سالہ کامیاب آپریشنز کا جشن
Next post ایف بی آر کا ٹیکس چور کاسمیٹک کمپنی کے خلاف بڑا ایکشن: بائیو آملہ مصنوعات کی تیاری و فروخت غیر قانونی قرار